اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سانحہ راجہ بازار کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ شیخ رشید نے پی آئی اے طیاروں کی خریداری، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کے سربراہان کی تقرری کے خلاف بھی تحریک التوا جمع کرادی ہیں۔