فیصل آباد: کچرے میں پھینکی گئی نومولود جھلس کر شدید زخمی

Nov 27, 2013

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ)  منصور آباد میں کچرے میں پھینکی گئی نومولود بچی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ بچی کے رونے پر راہگیروں نے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا ایم ایس الائیڈ ہسپتال  کے مطابق بچی کے جسم کا 85فیصد حصہ جل چکا ہے۔

مزیدخبریں