اسلام آباد (آئی این پی) (ق) لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم محمد نوازشریف سرپرائز دے سکتے ہیں‘ وہ سسپنس پیدا کرنے کے شوقین ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گفتگو میں مشاہد حسین نے کہا کہ لوگوں کے بلاوجہ پسینے چھوٹے ہوئے ہیں کہ کون نیا آرمی چیف ہوگا۔ وزیراعظم غیر روایتی سوچ رکھتے ہیں، نئے آرمی چیف کی تقرری پر سرپرائز بھی دے سکتے ہیں۔
نوازشریف سسپنس پیدا کرنے کے شوقین ہیں، نئے آرمی چیف کی تقرری پر سرپرائز دے سکتے ہیں: مشاہد حسین
Nov 27, 2013