شام‘ 6 ہزار خواتین سے زیادتی کی گئی: انسانی حقوق تنظیم

دمشق/ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ +بی بی سی+ اے پی اے) حقوق انسانی کی ایک عالمی تنظیم کے مطابق شام میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کی جانب سے خواتین پرتشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ’’دی یورو میڈیٹیرین ہیومن رائٹس نیٹ ورک‘‘ (EMHRN) کے مطابق شام میں مارچ 2011 سے جاری تنازعہ میں 6000 کے قریب خواتین سے جنسی زیادتی کی گئی۔ بس سٹینڈ کے باہر خودکش اور راکٹ حملے میں 26افراد ہلاک ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ خواتین کو ماہر نشانچی نشانہ بناتے ہیں اور ان کو اکثر اپنے بچوں کے ساتھ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ شام میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومت مخالف باغیوں کی تنظیم ’’فری سیرئین آرمی‘‘ کے رہنما کا کہنا ہے کہ ان کے حامی باغی گروہ جنیوا میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...