بغداد( نوائے وقت رپورٹ +اے پی اے ) عراق میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے مختلف واقعات میں سابق رکن پارلیمنٹ سمیت 51 افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر سدریا میں حملے اور روڈ بم دھماکے میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔ بغداد میں حملوں میں 8 سے زائد افراد مارے گئے ،موصل میں نو، بقوبا اور بلاد میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ نصریا میں سابق رکن پارلیمنٹ جمال محسن کو نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے ہلاک کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے رواں ماہ عراق میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 500سے تجاوز کر چکی ہے۔ عراق میں دہشت گردی کے الزام میں مزید11افراد کو پھانسی دیدی۔ فوجی اڈے کے باہر خودکش حملے میں 7 فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔