چمن،کابل (آن لائن+اے پی اے+اے پی پی) افغانستان میں شدید لڑائی میں طالبان نے نیٹو جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا، بمباری وآپریشن کے دوران 16 طالبان شہید اور 5زخمی ہوگئے جبکہ لڑائی میں 7 افغان فوجی ہلاک اور 6 عام شہری سمیت 18 سیکورٹی فورسز زخمی ہوگئے ڈرون حملوں میں8مارے گئے ۔فٹبال گرائونڈ میں راکٹ لگنے سے 3 کھلاڑی زخمی ہوگئے جلال آباد شہرمیں بم دھماکہ 25دکانوں کو سخت نقصان پہنچا۔صوبے نورستان میں امریکی جاسوسی طیارے کے مکان پر میزائل حملے میں دو خواتین ماری گئیں۔نیٹو ہیلی کاپٹر وں کے بمباری کے دوران طالبان نے میر حسن خیل کے علاقے میں ایک نیٹو جنگی ہیلی کاپٹر کو اینٹی ائیر کرافٹ گن سے نشانہ بنایا۔ مشترکہ آپریشن کے دوران 13طالبان مارے گئے اور4کوگرفتار کرلئے گرفتار شدگان میں دو عرب باشندے بھی شامل ہیں۔
افغانستان ڈرون حملہ‘ بمباری‘ 8 شہری جاں بحق: طالبان نے نیٹو ہیلی کاپٹر مار گرایا
Nov 27, 2013