لاہور(نیوز رپورٹر) سی پی ایس پی سائوتھ ایشیاء کا واحد ادارہ ہے جو پانچ سال سے تسلسل کے ساتھ اس معیاری کورس کے انعقاد کو ملک بھر کے سول ، پرائیوئٹ اور آرمی کے ماہرین ڈاکٹرز کیلئے منعقد کر رہا ہے۔بین الاقوامی کورس کی پانچ سالہ تکمیل پر امریکہ کے شہر واشنگٹن میں سی پی ایس پی ATLS ٹیم کو مدعو کیا گیا اور ایک پروقار تقریب میں چیئرمین بین الاقوامی ATLS کورس پروفیسر جان کاٹ بی نے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر کورس پروفیسر محمود ایازاور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ دی گئی۔