پاکستان کے حالات پر دل دکھتا ہے: حیدر صدیق بابری

Nov 27, 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کے حالات دیکھتا ہوں تو دل بہت دکھتا ہے۔ مذہب سے بہت لگائو ہے۔ پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنا چاہتا ہوں لیکن حالات  کیوجہ سے ارادہ بدل دیتا ہوں ان خیالات کا اظہار 40 سال سے لندن میں مقیم پاکستانی  شہری حیدر صدیق بابری نے ’’نوائے وقت‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سکیورٹی کا وعدہ کریں تو بہت سارے اوورسیز پاکستانی یہاں ریئل سٹیٹ انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لاہور میں واقع انکے گھر پر بیوہ بھابھی قابض ہے۔ انہیں پاکستان آ کر اپنے بھانجے کے پاس رہنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں