این آئی سی ایل کیس : نیب نے اپنے ہی چیئرمین اور دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ آئی این پی) سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے اپنے ہی چیئرمین قمرالزمان چودھری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین مخدوم امین فہیم کے خلاف این آئی سی ایل کیس کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے این آئی سی ایل کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لئے ڈی جی آپریشن ظاہرشاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری، چیئرمین وفاقی محتسب عبدالرئوف چودھری اور وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی سے بھی تحقیقات کرے گی جبکہ سابق بیورو کریٹ اسماعیل قریشی اور خوشنود اختر لاشاری سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ این آئی سی ایل کیس میں کمیٹی پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم سے بھی تحقیقات کرے گی۔ این این آئی کے مطابق کمیٹی میں پولیس اور سکیورٹی ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن