اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 30 نومبر کے دھرنے میں ناچ گانوں‘ ترانوں اور نئے چہروں کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔ دھرنوں کے ذریعے ہمارے کلچر کو تباہ اور مغربی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے ملک میں بہت بڑی تباہی آئے گی‘ عمران خان دھرنے میں جو زبان استعمال کر رہے ہیں بطور لیڈر انہیں زیب نہیں دیتی۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ دھرنوں کی وجہ سے عوام میں شعور پیدا ہوا‘ یہ غلط ہے بلکہ ہمارے کلچر کو تباہ کیا گیا کہ بیٹا والد اور بیٹی والدہ کی نافرمان اور چھوٹے بڑوں کا احترام نہ کریں۔