سندھ حکومت بدعنوانی، اقرباپروری میں ملوث ہے، شہری آبادی کو الگ انتظامی اکائی بنایا جائے: بابر غوری کا وزیراعظم کو خط

کراچی( آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف کو ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری نے خط لکھا ہے۔ جس میں شہری آبادی کیلئے علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم 3 دہائیوں سے شہریسندھ کی نمائندہ جماعت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبائی ملازمتوں میں قواعد و ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت افسر شاہی، بدعنوانی، اقربا پروری میں ملوث ہے۔ بد انتظامی سندھ حکومت کی شناخت بن چکی ہے۔سندھ کے عوام کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ایم کیو ایم 3دہائیوں سے شہری سندھ کی نمائندہ جماعت ہے۔ الطاف حسین پر عوام وقتاً فوقتاً اپنے اعتماد کا اظہار کرتے رہے ہیں، ایسی صورت حال میں سندھ کی شہری آبادی اپنے لئے علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہے۔ سینیٹر بابر غوری نے لکھا ہے کہ خط شہری اور دیہی آبادی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں لکھا گیا ہے۔این این آئی کے مطابق سندھ پبلک سروس کمشن پیپلز پارٹی کے سفارشی امیدواروں کو ترجیح دیتا ہے جبکہ پبلک سروس کمشن کے تمام 10 نمائندے پیپلز پارٹی کی حکومت کے قریب اور ادارے کے چیئرمین بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کے قریبی رشتے دار ہیں۔ سینیٹر بابر غوری کے خط کے مطابق عام خیال ہے جو شخص بلاول ہائوس کی سفارش لے کر آئے اسے آسانی سے ملازمت دی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...