قومی اسمبلی کا 16واں سیشن ۔ چوہدری نثار پارلیمنٹ ہائوس میں ’’سرگرم عمل‘‘ رہے

قومی اسمبلی کا ا 16واں سیشن بدھ کی شام ڈیڑھ گھنٹے کی ریکارڈ تاخیر سے شروع ہوا ۔آغاز میںارکان کی حاضری مایوس کن تھی۔ ایک وزیر اور چند ارکان موجود تھے بدھ کا اجلاس ہنگامہ خیز تھا اور نہ ہی اپوزیشن’’ فارم ‘‘میں نظر آئی ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خاصے متحرک رہے پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں مسلم لیگی ارکان سے ملاقاتیں کرتے رہے چوہدری نثار علی خان کے چیمبر سے ڈی چوک میں عمران خان کی’’ جلسی‘‘ کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے انہیں ہر شب دھرنے کے شرکا ء کی تعداد سے آگاہ کیا جا تا ہے چوہدری نثار علی خان عمران خان کے 30نومبر 2014ء کے شو کے بارے میں بڑی حد تک مطمئن دکھائی دیتے ہیں ان کا خیال ہے عمران شو بڑا ہو گا اور نہ ہی اس سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے عیسائی جوڑے کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ملزموں کو قرار واقعی سزا دی دلوائی جائے۔ مسلم لیگی رکن اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کے پی کے میں جہانگیر ترین اور اکرام نیازی کی کمپنی کااربوں روپے کا گرینائٹ نکال کر برآمد کر نے کا معاملہ اٹھایا اور جہانگیر ترین کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...