اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کی کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر حملے کے واقعہ کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔
تحریک التوا شازیہ مری‘ سید غلام مصطفیٰ شاہ‘ اعجاز جاکھرانی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے تحریک التواء میں کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی معطل کرکے فوری طور پر اس واقعہ پر ایوان میں بحث کروائی جائے۔