بھکر سے واپسی پر ڈاکٹروں نے طاہر القادری کا طبی معائنہ کیا، مکمل آرام کا مشورہ

سرگودھا (نامہ نگار) بھکر سے واپسی پر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی علالت پر بلائی جانیوالی ٹیم نے لک موڑ پر ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد بذریعہ کار لاہور سے بھکر جلسہ اور دھرنے میں شرکت کیلئے گئے تھے اور بھکر میں اچانک بیمار ہوجانے پر انہوں نے اپنے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا تھا۔ بدھ کے روز ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سرگودھا کے نواحی علاقہ لک موڑ پر پہنچے تو ان کی ٹیم چیکنگ کیلئے پہنچ گئی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھے گھنٹے تک گاڑی میں ہی عوامی تحریک کے طاہر القادری کا طبی معائنہ کیا۔ اسوقت ان کا بلڈ پریشر ودیگر امراض کے باعث انکی حالت خراب تھی جس پر ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر آرام کرنے کے علاوہ تجویز کی گئی ادویات بھی دیں بعد ازاں  طاہر القادری اور انکے طبی ماہرین لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...