داعش کی وال چاکنگ کالعدم تنظیم حزب التحریر نے کرائی، مزید 3 پکڑ لئے: پولیس

لاہور (نامہ نگار) پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں داعش کے پوسٹرز اور وال چاکنگ کرنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم حزب التحریرسے نکلا۔ سی آئی اے پولیس کے ہاتھوںگرفتار دونوں ملزموں کا تعلق حزب التحریرسے ہے جبکہ پولیس نے مسلم ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ملزموں کے مزید تین ساتھی گرفتار کر لئے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے مناواں، ہربنس پورہ، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا و دیگر مقامات پر خفیہ طور پر ریکی کی اور داعش کے پوسٹرز اور وال چاکنگ کرنے والے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی تو انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم حزب التحریر سے ہے۔ وہ ڈیرہ اسماعیل ٹانک کے رہائشی ہیں۔انہوں نے اپنی جماعت کے کہنے پر داعش کے پوسٹرز لگائے اور وال چاکنگ کی تھی جبکہ ان کے ساتھی دوسرے شہروں فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، قصور، شیخوپورہ، گوجرانولہ میں بھی موجود ہیں۔ جو داعش کے پوسٹرز اور لٹریچر عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات کے باہر تقسیم کرنے کے علاوہ جماعت میں داخل ہونے کی دعوت بھی دیں گے۔ جس کے بعد اعلی پولیس افسروں نے ایسے شرپسندوں کی گرفتاری کے حوالے سے دیگر شہروں میں کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے بتایا کہ داعش جماعت کا کوئی وجود نہیں۔ شدت پسند شہریوں میں خوف پھیلا رہے ہیں انکے مقاصد اور عزائم مٹانے کیلئے آپریشن کیا جارہا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...