لاہور (نوائے وقت نیوز) چیئرمین متروکہ املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ شیخ رشید متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیداد پر قابض ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے کروڑوں روپے کی جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے۔ شیخ رشید نے لال حویلی کے ساتھ ٹرسٹ کی 10 مرلہ جگہ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے قبضہ کی گئی اراضی پر کچن اور گارڈز روم بنا رکھا ہے۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ عمران خان شیخ رشید کو سرکاری زمین کا قبضہ ختم کرنے تک سٹیج پر نہ آنے دیں۔