بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کے وزیر اعظم نے دونوں وزرائےاعظم سےملاقات کی گزارش کی تھی،جس پرمیاں نواز شریف اور نریندر مودی نےکھٹمنڈو میں مختصر ملاقات کی ورکنگ باؤنڈری پرپاک بھارت کشیدگی اور دیگرتصفیہ طلب معاملات کے باعث ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان مسائل اور دیگرایشوز پربات چیت تونہ ہوسکی لیکن ایک دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیاگزشتہ روز سارک سربراہ اجلاس کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے سے کتراتے نظرآئے تھے اور ایک موقع پر جب وزیراعظم میاں نواز شریف نریندر مودی کے سامنے سےگزرے توانہوں نےاپنےآپ کواخبارکےمطالعے میں مگن کرنےکی کوشش کی تھی جس پر وزیراعظم نواز شریف نے بھی انہیں لفٹ نہیں کرائی تھی