نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام مولانا ظفرعلی خان کی اٹھاون ویں برسی عقیدت اوراحترام سے منائی گئی۔ مولانا کی فکر اور صحافتی اصلوب کو اجاگر کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا

Nov 27, 2014 | 19:20

لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام بابائے صحافت، قادر الکلام شاعر، آل انڈیا مسلم لیگ کے رکن مولانا ظفر علی خان کی بے داغ سیاست، حق گوئی  اور اعلی درجے کی شاعری کو اجاگر کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں مولانا کی شخصیت کو گل ہائے عقیدت پیش کیا گیا وہیں مستقبل کے معماروں کو انکے نقش قدم پہ چلنے کی تلقین بھی کی گئی۔مقررین کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مولاناظفر علی خان کے راست بازی ، صاف گوئی اور اعلائے کلمہ حق کاپیغام عام کیا جائےتقریب میں طلبہ وطالبات نے مولانا ظفرعلی خان کا نعتیہ کلام بھی ترنم کے ساتھ پڑھا جس سے ہال میں سماع بندھ گیا۔

مزیدخبریں