غریب بھارت کی مہنگی ترین شادی آج کیرالہ میں ہو گی

نئی دہلی(آئی این پی) کیرالا میں آج ایک ایسی شادی انجام پا رہی ہے جسے بھارت کی مہنگی ترین شادی کہا جا رہا ہے۔ ارب پتی روی پلائی کی بیٹی ڈاکٹر اراتھی کی شادی ڈاکٹر ادیتیا کے ساتھ انجام پائے گی اور اس شادی کی تقریبات پر 55 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ روی پلائی کیرالا کے امیر ترین شخص شمار ہوتے ہیں اور ان کی دولت کا اندازہ 2.8 ارب ڈالر ہے۔ ساڑھے تین لاکھ مربع فٹ پر مشتمل شادی ہال میں خلیجی، یورپی اہم شخصیات سمیت تیس ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن