نیامی (اے ایف پی) افریقی ملک نائیجر میں نائیجریا کی سرحد عبور کرکے آنیوالے بوکو حرام کے جنگجوئوں نے جنوبی مشرقی دیہات پر حملے کرتے 18افراد کو ہلاک کرتے 100گھربھی نذرآتش کردیئے ہی، 11افراد زخمی بھی ہوئے۔ امدادی ورکر نے بتایا جنگجوئوں نے سرحدی کوما ڈوگو دریا عبور کرکیا اور نائیجرمیں داخل ہوگئے۔ ادھر اقوام متحدہ اس رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے رواں برس فروری سے لیکر اب تک جنگجوئوں اور نائیجر کی سکیورٹی فورسز میں جھڑپوں اور حملوں کے 50واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
نائیجر: بوکو حرام کا حملہ،18 افراد ہلاک،100 گھر جلا دئیے
Nov 27, 2015