خورشید شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات کی جس میں پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے علاوہ دیگر معاملات بھی زیر بحث رہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دنیا میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی اور اس کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ یہ ایک ایسا ناسور ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ سید خورشید احمد شاہ نے برٹش ہائی کمیشن کو زلزلہ سے متاثرہ مالا کنڈ ڈویژن کے اپنے حالیہ دورے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مالا کنڈ میں لاکھوں افراد زلزلے کی تباہ کاروں کا شکار ہوئے اور ان کی بحالی ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔ برٹش ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے تعاون و اقدامات سے بھی اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...