دہشت گردی کا بڑا منصوبہ‘ مزار قائد کی سکیورٹی انتہائی سخت‘ عوام کیلئے بند کر دیا گیا

Nov 27, 2015

کراچی (وقائع نگار) دہشت گرد تنظیموں نے مزار قائد پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس پر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو بانی پاکستان کے مزار کی سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مزار پر مینجمنٹ بورڈ کے ذمہ دا افسر محمد عارف کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں اور مزار قائد کو چند روز کیلئے عام پبلک کیلئے بند کر دیاگیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے حکومت کو خبردار کیا ہے دہشت گرد تنظیموں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں