متحدہ کے رہنما عامر خان خطرناک ملزم، دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز کا سہولت کار ہے، جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آگئی، نیوز ایجنسی کا دعویٰ

کراچی (صباح نیوز)کراچی آپریشن کی اہم ترین جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے ۔ رپورٹ میں (ایم کیو ایم)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو خطرناک ملزم اور دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔ اس جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت عامر خان ایم کیو ایم ہیڈکوارٹر نائن زیرو کے سکیورٹی انچارج تھے اور یہاں سے گرفتار ہونے والے 26 ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور تخریب کار انہی کی آشیرباد پر نائن زیرو کے اطراف میں روپوش تھے۔ جے آئی ٹی کے مطابق عامر خان نائن زیرو سے گرفتار ملزموں اور برآمد ہونے والے اسلحے کے نگران تھے جبکہ ان ملزموں کو رئیس عرف مما، نعیم ملا اور شہزاد ملا بھی کنٹرول کیا کرتے تھے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عامر خان کی ہدایات پر یہ ملزم بھتہ خوری اور تخریب کاری کی وارداتیں کرتے تھے۔ رپورٹ میں عامر خان اور ایم کیو ایم کے سابق و روپوش رہنماﺅں سے انیس قائم خانی، حماد صدیقی، محمد انور اور سلیم شہزاد سے اختلافات کا بھی تذکرہ ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ عامر خان دبئی میں گوشت کا کاروبار کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ وفاق کو ارسال کی جا چکی ہے اور اب اسے عامر خان کے خلاف موجود ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
جے آئی ٹی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...