لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقہ سلامت پورہ سٹاپ کے قریب اورنج ٹرےن منصوبے کے لئے مصالحہ مکس کرنے والی مشین (مکسر) کی زد میں آکر 25سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور مشین چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ نصیر آباد کے علاقہ شالیمار ٹاﺅن کا رہائشی 25سالہ نوجوان عظیم اسحاق کسی کام کے سلسلہ میں باغبانپورہ کے علاقہ میں گیا ہوا تھا کہ سڑک عبورکرتے ہوئے عمارتی مصالحہ مکس کرنے والی مشین نے اسے کچل کر شدےد زخمی کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نے جمع کرا دی گئی ہے اور مقدمہ درج کرکے مکسر قبضے میں لے لیا جبکہ مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اورنج لائن منصوبے پرکام کرنے والی مشینری کی زد میں آکر چار بچوں کے باپ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن منصوبے پر کام کے دوران تمام حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مکسر/ جاں بحق