لاہور (نامہ نگار )جو ہر ٹاﺅن مےں اےک گھر مےں گےس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گےا اور آگ لگ گئی جس کی زد مےں آکر باپ ہلاک جبکہ ماں اور 4 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے جوہر ٹاﺅن کے علاقہ مےں واقع کوارٹروں میں 58 سالہ غلام نبی اپنی بےوی اور چار بچوں کے ہمراہ رہائشی پذیر تھا اور مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔گزشتہ روز غلام نبی کے 12 سالہ بیٹے صدام نے باورچی خانے مےں ماچس جلائی تو وہاں سلنڈر سے گیس لیک ہور ہی تھی جس سے گےس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس کی زد مےں آ کر 58 سالہ غلام نبی، اس کی بیوی 50 سالہ نسیم، 16سالہ بےٹا قاسم، 12سالہ بےٹا صدام، 10 سالہ بےٹی طیب اور7 سالہ بےٹی لائبہ جھلس کر شدےد زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولےس، ریسکیو 1122 اور دےگر امدادی ٹےمےں موقع پر پہنچ گئےں اور پانچوں زخمےوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ امدادی ٹےموں نے آگ پر قابو پالےا ہے۔ ہسپتال مےں غلام نبی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دےا ہے جبکہ دےگر زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
جوہر ٹاﺅن/ دھماکہ