مولانا ظفر علی خاں کی برسی آج منائی جائیگی ایوان کارکنان میں خصوصی تقریب کل ہو گی

لاہور (خبرنگار) بابائے صحافت مولانا ظفر علی خاں کی برسی آج 27 نومبر کو پورے ملک میں تزک و احتشام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مزار مولانا ظفر علی خاں پر دن کا آغاز فاتحہ خوانی سے ہو گا۔ مولانا ظفر علی خاں کی صحافتی، دینی، سیاسی، علمی، ادبی، شعر و سخن اور ثقافتی میدان میں خدمات بے مثال اور بے پناہ ہیں۔ وہ ایک شعلہ بیان مقرر اور سچے عاشق رسول بھی تھے۔ مولانا کے اخبار ”زمیندار“ نے جدوجہد آزادی میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ مولانا ظفر علی خاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے طول و عرض میں مختلف تنظیموں اور اداروں نے تقریبات منانے کا اہتمام کیا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان مولانا ظفر علی خاں کے حوالے سے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر بھی مولانا ظفر علی خاں کی خدمات اور روزنامہ ”زمیندار“ پر اپنے اپنے طور پر خصوصی پروگرام پیش کر رہے ہیں۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک کارکنان میں اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب کل بروز ہفتہ ہو گی۔
بری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...