نندی پور پاور پلانٹ کا انتظام امریکی کمپنی الباریو نے سنبھال لیا

نندی پور(صباح نیوز) نندی پور پاور پلانٹ کا انتظام امریکی کمپنی کو سونپ دیا گیا، کمپنی کے 144 انجینئرز اور ٹیکنیکل سٹاف نے آپریشنل کنٹرول سنبھال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازعہ نندی پور پاور پروجیکٹ کا انتظام امریکی کمپنی الباریو جو کہ امریکی جائنٹ جنرل الیکٹرک کی ذیلی کمپنی کو سونپ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نندی پور پروجیکٹ کے لیے کافی عرصے سے مختلف امریکی اور دیگر بین الاقوامی کمپنیوں سے حکومت کی بات چیت جاری تھی۔ نندی پور پروجیکٹ جلد ہی چار سو پچیس میگا واٹ پیداوار شروع کر دے گا، آپریشنل ہونے کے بعد سے ہی نندی پور پاور پرجیکٹ اپنی پیداواری لاگت کے حوالے سے متنازعہ بن گیا تھا اور حکومت کو اس حوالے سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، چند ہفتے پہلے حکومت نے پروجیکٹ کے ایم ڈی کو بھی فارغ کر دیا تھا۔ پروجیکٹ پر کام کرنے والے چین سے تربیت مقامی عملے کو فارغ کردیا گیا جن کی تربیت پر 50 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔
نندی پور پروجیکٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...