لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین نے من گھڑت بے بنیاد مقدمات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں کیونکہ یہ عوام کی پارٹی ہے اس کو بدنام کرنے کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔