ملتان (سپیشل رپورٹر) یوسی 20 آزاد امیدوار برائے چیئر مین رانا محمد افضل اور وائس چیئر مین شیخ محمد احمد شوکت نے کہا ہے کہ اہلیان علاقہ کی خدمت ، فلاح و بہبود کا سفر جاری رہے گا ۔ علاقہ کی تعمیر و ترقی کےلئے ہماری خدمات ترجیحی بنیادوں پر حاضر ہیں ۔ 5 دسمبر کو عوام ہمیں ضرور سرخرو کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائٹرز کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور مخالفین کو ایسی عبرتناک شکست ہوگی کہ وہ منہ چھپاتے پھریں گے ۔ شیخ محمد واجد شوکت ، بشارت شوکت نے کہا کہ اہلیان علاقہ اپنی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اس موقع پر رانا محمد بابر ، قاری حامد ، ماسٹر بشیر ، شیخ حفیظ ، اشفاق بٹ ، ملک مجتبیٰ ، سرفراز دہلی والے ، یٰسین سگریٹ والے ، رﺅف خان ، صدیق الرحمن و دیگر معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔