بغداد (رائٹرز) عراقی پارلیمنٹ نے پاپولر موبلائزیشن فورسز کو الگ قانونی ملٹری کور میں تبدیل کرنے کا قانون منظور کر لیا۔ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا دولت اسلامیہ کیخلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں موجود سنی اقلیتی گروپ نے فوج اور پولیس کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے وجود پر اعتراض کیا۔ یو این ہیومن رائٹس کمشنر اور عالمی انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق پاپولر موبلائزیشن فورس پر سنی شہریوں کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کا الزام ہے۔ رکن پارلیمنٹ رعد دہلکی نے کہا یہ بات ناقابل فہم ہے کہ پولیس اور فوج کے علاوہ نئی فورس بنانے کی کیا ضرورت ہے۔