گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وق ترپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف لیفٹینٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعلان کے بعد ان کے آبائی علاقہ گکھڑ منڈی کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ علاقہ مکینوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شہریوں کا کہنا تھاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کوچیف آف آرمی سٹاف بنانا خوش آئند ہے کیونکہ وہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور بھارت کو پاکستان کیلئے سب سے بڑاخطرہ سمجھتے ہیں۔ لوگوں نے بھنگڑے ڈالے‘ ایک دوسرے کو مبارکباد دی‘ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔