آصف زردای کی آئندہ ماہ پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع

کراچی(وقائع نگار) سابق صدر آصف علی زرداری کی اگلے مہینے وطن واپسی کے لئے پارٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں وہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔ صوبائی حکومت اور پیپلز پارٹی کی سطح پر سابق صدر کی وطن واپسی اور شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔کراچی‘ لاڑکانہ اور لاہور میں ان کی متوقع آمد کے حوالے سے پارٹی نے خصوصی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ توقع ہے کہ وہ22دسمبر سے 25 دسمبر کے درمیان پاکستان پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے دبئی سے براہ راست لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔تاہم سابق صدر لاہور پہنچنے سے متعلق فیصلے پر پیر کو حتمی مشاورت کریں گے۔
زرداری واپسی

ای پیپر دی نیشن