گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کی دلیر خاتون نے چھیڑخانی کر نیوالے شخص کی سرعام سڑک پر درگت بنا ڈالی۔ سیالکوٹی دروازے کے قریب واقع ہو ٹل سے فیملی کے ہمراہ کھانا کھا کر با ہر نکلنے والی خا تون سے سڑک پر کھڑے مو ٹر سائیکل سوارشخص شمریز نے چھیڑ خا نی کی جس پر خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے چھیڑچھاڑ کرنیوالے شخص کو پکڑ لیا اور خوب تسلی کے ساتھ تھپڑوں، مکوں سے اسکی طبعیت صاف کی خاتون کے تشدد سے بچنے کیلئے شمریز نے راہِ فرار کی کو شش کی تو خاتون نے اسکو دبوچ کر زمین پر پٹخ ڈالا۔
گوجرانوالہ : خاتون نے چھیڑخانی کر نے والے شخص کی سرعام درگت بنا ڈالی
Nov 27, 2016