پتوکی: چوری کا شبہ، عدالت کا 17 روز قید رہنے والے 2 بچوں کی رہائی کا حکم، ایس ایچ او کی سرزنش

Nov 27, 2016

پتوکی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تھانہ سٹی پو لیس نے دو چھ سالہ بچوں سلیم اور وسیم کو چوری کے شبہ میں غیرقانونی طور پر سترہ روز بند رکھا اور بچوں کو پولیس نے تہہ خانے میں بند کمرے سے برآمد کر لیا گیا تھا جب پتوکی ایس ایچ او طاہر خاں نے انہیں گر فتار کر کے عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے ایس ایچ او کو فوری دونوں بچوں کو رہا کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے بچوں کو رہا کر دیا جبکہ ان بچوں کے باپ شفیق کو تاحال حوالات میں بند کیا ہوا ہے۔ درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیامتاثرہ بچوں کی والدہ نے کہا کہ دوکان کو تالے لگے ہوئے تھے اور پولیس نے تالے کھول کر بچوں کو نکالا جب بچے دوکان سے باہر گئے ہی نہیں تو سامان کیسے چوری ہوا۔ پولیس سیاسی پر یشرپر کاروائی کر رہی ہے۔ طاہر خاں کے مطابق یہ بچے چور ہیں اور پولیس سترہ روز تک تفتیش کر رہی ہے مگر ان سے کچھ برآمد نہیں ہوا اب انکے والد سے تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں