امجد صابری قتل کیس کے ایک عینی شاہد کا ملزموں کو پہچاننے سے انکار

کراچی (وقائع نگار) کراچی کی مقامی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کے ایک عینی شاہد نے ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہفتہ کو کراچی کی مقامی عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں دو ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کو شناخت پریڈ کیلئے پیش کیا گیا۔ ایک عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا جبکہ دوسرے عینی نے ملزموں کو شناخت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دونوں گواہوں کی واقعاتی شہادتوں پر دفعہ 164 کے تحت بیانات قلمبند کئے گئے، گواہ کے مطابق ملزمان کو امجد صابری کے گھر کے قریب واردات سے قبل دیکھا تھا جبکہ دنوں ملزمان کی فوجی اہلکاروں کی شہادت کیس میں بھی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں کرائی گئی۔ عدالت میں گواہوں نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...