پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ، 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Nov 27, 2016

لاہور (خبر نگار) پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ الیکشن کمشن نے ووٹر لسٹ میں سالانہ نظرثانی کا کام 10 اگست کو شروع کیا تھا جو 20 دن جاری رہنا تھا۔ اس دوران الیکشن کمشن پنجاب کے عملے نے گذشتہ ایک برس کے دوران 18 برس کی عمر کو پہنچنے والے 24 لاکھ 2 ہزار 53 ووٹرز کے گھر جا کر ان کی موجودگی کی تصدیق کر کے ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا۔ یہی عمل سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان میں بھی مکمل ہوا۔ اس طرح ووٹوں پر نظرثانی کے عمل کے دوران ملک بھر میں 43 لاکھ نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا جبکہ نااہلیت کی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خذف کر دیے گئے۔ 3 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے ووٹ کی درستگی کرائی۔ الیکشن کمشن کو ملک بھر سے انتخابی فہرستوں کی ترسیل اگلے ہفتے شروع ہو جائے گی۔

مزیدخبریں