لاہور (پ ر) ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے چیئرمین شیخ مظہر شفیع کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی رہنما قمر الزمان قائرہ کی طرف سے وزیراعظم پر کی جانے والی تنقید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں ان لوگوں کو اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی بجائے ملک دشمن قوتوں کے خلاف صف آراء ہونا چاہیے۔