ذہنی دباؤ، موٹاپا، ورزش کی کمی ذیابیطس کی وجوہات ہیں: ڈاکٹر احمد جمال و دیگر

لاہور (نیوز رپورٹر) ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ بیماری ذہنی دباؤ، موٹاپے اور ورزش کی کمی سے بڑھتی ہے۔ پاکستان میں یہ مرض روز بروز بڑھ رہا ہے۔ اس مرض کو کم کرنے کیلئے شعور اور آگہی کی بے حد ضرورت ہے۔ یہ باتیں عارف میموریل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد جمال انور صمدانی نے ہفتہٗ شوگر کیمپ کے آخری روز شوگر کے فری میڈیکل اینڈ ٹیسٹ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ ان کے ساتھ میڈیسن کے پروفیسر عزیزالرحمن اور ایسوسی ایٹ پروفیسر جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر صمدانی نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب اسے امیروں کی بیماری کہا جاتا تھا اور دیہاتی لوگوں کے متعلق خیال تھا کہ یہ پیدل چلتے میں سادہ غذا لیتے ہیں۔ انہیں یہ بیماری نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر دی نیشن