موہالی ٹیسٹ، جونی بیئرسٹو کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ نے 8وکٹ پر 268رنز بنالئے

موہالی(اے پی پی) بھارت اور انگلین©ڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئے۔ جونی بیئرسٹو نے 89 رنز کی اننگز کھیلی، امیش یادیو، جیانت یادیو اور روندرا جدیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو موہالی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے 32 رنز کا آغاز فراہم کیا، حسیب حمید انگلینڈ کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناکر امیش یادیو کی گیند پر اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ 51 کے مجموعی سکور پر جو روٹ 15 اور ایلسٹر کک 27 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ معین علی چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 16 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند پر مرلی وجے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ بین سٹوکس 29 رنز بنا سکے انہیں روندرا جدیجا نے آﺅٹ کیا، جوز بٹلر نے مجموعی سکور میں 43 رنز کا اضافہ کیا، جونی بیئرسٹو نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کرس ووکس 25 رنز بنا کر امیش یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئے، عادل راشد چار اور گاریتھ بیٹی صفر پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ امیش یادیو، جیانت یادیو اور روندرا جدیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن