مارگلہ ٹاﺅن کےلئے منظورشدہ ٹیوب ویل کیلئے فنڈزجاری کےے جائیں، اطہر ہاشمی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مارگلہ ٹاﺅن اسلام آباد کے دو فیزہیںآبادی تقریباً 10ہزار افراد ہیں جوکہ زیادی ترسرکاری ملازمین پرمشتمل ہے۔ٹاﺅن میںپینے کے صاف پانی کی سپلائی کےلئے دو ٹیوب ویل ہیںجو کہ آبادی کی ضرورت کیلئے ناکافی ہیں ۔ ٹاﺅن کی کچھ گلیوں میں ہفتوں پانی نہیں ملتا ۔ٹیوب ویل اکثر خراب رہتے ہیںجس کی وجہ سے عوام کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔مارگلہ ٹاﺅن ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے صدر محمد اطہر ہاشمی کا کہنا ہے کہ چند افراد جو صبح سویرے سی ڈی اے آفس جا کرکمپلینٹ لکھواتے ہیں ۔ انہیں سی ڈی اے ٹینکرز سے پانی مل جاتا ہے جن کی کمپلینٹ لیٹ درج ہوتی ہے انہیں پانی سے محروم رکھا جاتا ہے ۔ پرائیویٹ ٹینکرز والے 1800روپے تا 2000روپیہ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اہلیان مارگلہ ٹاﺅن کی وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف سے درمندانہ اپیل ہے کہ مارگلہ ٹاﺅن میں اس ٹیوب ویل کیلئے سی ڈی اے سے فنڈز جلد جاری کروا دیں اور لوگوں کی دعائیں لیں اور پانی کا مسئلہ حل ہو ۔

ای پیپر دی نیشن