امریکہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے امن و سلامتی کیلئے بہترین کام کیا۔ امید ہے جنرل قمر جاوید باجوہ انسداد دہشت گردی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ جنرل راحیل شریف کو تین سالہ مدت کے اختتام پر مبارکباد دیتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ سویلین اداروں اور حکومت کیلئے جنرل راحیل شریف کی اعانت قابل قدر ہے۔ تقرری پر جنرل زبیر محمود حیات کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر کی تقرری کا خیرمقدم مل کر کام کرتے رہیں گے: امریکہ
Nov 27, 2016 | 21:45