لیکویڈیشن بورڈ کے ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری زین العابدین کرپشن کیس میں گرفتار

ملتان (خبر نگار خصوصی) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن سکینڈل میں ملوث پنجاب لیکویڈیشن بورڈ کے (ر) ڈپٹی سیکرٹری زین العابدین کو خانیوال سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم گرفتار ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کرے گی ملزم خانیوال ہا¶سنگ سکیم میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔

ای پیپر دی نیشن