ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم کے سینئر افسران اور سکولز سربراہان واساتذہ کی آج27نومبر کو لاہور میں ہونے والی پروموشن لنک ٹریننگ موخر کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گریڈ19کے 38مردو خواتین افسران ‘ سکولز سربراہان اور سینئر اساتذہ کے نام پروموشن لنک ٹریننگ کے لئے فائنل کئے گئے تھے مگر امن و امان کی صورتحال کے باعث یہ ٹریننگ ملتوی کر دی گئی ہے ۔نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔