ریاض (اے پی پی)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنےوالے تارکین کے ساتھ معاملات پر سزاﺅ ں کا اعلان کردیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جو شخص بھی اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ معاملہ کریگا اسے6 ماہ قید اور 25ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔یہ سزا ا±ن کےلئے ہے جو کسی ایک شخص کو سفر کی سہولت فراہم ، کسی خلاف ورزی کے مرتکب یا درانداز کو چھپانے،اس کی مدد یا روزگار فراہم کرنے کا مرتکب ہوگا۔نئے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کی تشہیر کی جائے گی اس کے علاوہ اگر وہ غیر ملکی ہوا تو اسے ملک سے بیدخل کردیا جائیگا۔
سعودی حکام کا اقامہ و محنت قوانین کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سزاﺅں کا اعلان
Nov 27, 2017