اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ دفاع کمیٹی چکوٹھی سیکٹر لائن آف کنٹرول اور شمالی وزیر ستان ایجنسی فاٹا کا دورہ کریگی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکر ٹریٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع 5دسمبر کو چکوٹھی سیکٹر لائن آف کنٹرول آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریگی،اس موقع پر کمیٹی کو ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔سینیٹ سیکر ٹریٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اس سے اگلے روز 6دسمبر کو شمالی وزیر ستان ایجنسی فاٹا کا دورہ کریگی۔(رڈ)