تحریک لبیک کی قیادت اورکارکنوں کے خلاف مزید تین مقدمات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس کے دو تھانوں میں تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف تین مقدمات درج کرلئے تھانہ آبپارہ پولیس نے دو مقدمات درج کئے پہلے مقدمہ میں محمد انار نے بتایا کہ فیض آباد لوہ مپری روڈ پر تحریک لبیک کے1500 نامعلوم کارکنان نے مولانا خادم حسین رضوی افضل قادری اور مولانا عنائت کی ایماء پر پولیس پر جان سے مارنے کی خاطر حملہ کیا عوام کا راستہ روکا وائر لیس سیٹ چھین لئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس سے پولیس اور ایف سی ملازمین زخمی ہوئے تھانہ آبپارہ نے سیف اللہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان نے اپنی قیادت کی ایماء پر مجھے حبس بیجا میں رکھا اور تشدد کرکے موبائل فون چھین لیا تھانہ کورال نے تیسرا مقدمہ درج کیا جس میں اے ایس آئی طارق محمود نے بتایا کہ ایکسپریس ہائی وے پر تحریک لبیک کے کارکنان نے مساجد میں اعلان کرکے لوگوں کو ایکسپریس ہائی وے پر اکٹھا کیا روڈ بلاک کردی اور دفعہ144 کی خلاف ورزی کی عوام الناس کا راستہ روکا اور کار سرکار میں مدا خلت کی ۔

ای پیپر دی نیشن