ایک دو وزراءکے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو حرج نہیں: راجہ ظفرالحق

اسلام آباد(صباح نیوز) سینٹ میں قائد ایوان و حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن )کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ اگر ایک دو وزیروں کے استعفوں سے معاملات حل ہوتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دو استعفوں کے بعد دھرنے والوں کے مطالبات بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین سے مذاکرات کی کافی کوششیں کی گئیں اور معاملے کو حل کرنے کے لئے مظاہرین اور حکومتی وفد کو اپنے گھر بھی مدعو کیا تاہم کوئی حل نہ نکل سکا۔ خیال رہے کہ راجا ظفر الحق ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ کمیٹی نے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے اور امکان ہے کہ راجہ ظفر الحق یہ رپورٹ پیر کے روز عدالت میں پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن