کیف(این این آئی)مشرقی یوکرائن کے باغیوں کی پارلیمنٹ نے مسائل کے شکار لیڈر ایگور پلوٹنسکی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خود ساختہ عوامی جمہوریہ لوہانسک کی پارلیمنٹ نے پلوٹنسکی کے سب سے بڑے حریف اور موجودہ سکیورٹی وزیر لیونڈ پیشچنک کو عبوری سربراہ مقرر کیا ہے۔ مستعفی ہونے والے باغی لیڈر پلوٹنسکی نے کچھ عرصہ قبل اپنے وزیر داخلہ کو برخاست کیا تھا اور اس اقدام کے بعد سے انہیں باغیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مشرقی یوکرائن کا مسلح تنازعہ سن 2014 سے جاری ہے اور اب تک اس کی لپیٹ میں آ کر دس ہزار سے زائد انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔