اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایک بار پھر سے اپنے مسلمان اور ختم نبوت پر یقین سے متعلق اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل وہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی یہ اعلان کرچکے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت کے قانون پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا کسی احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ختم نبوت کیلئے اپنی جان بھی قربان کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ختم نبوت پر غیر مشروط ایمان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں اور میرا خاندان نبی کریم حضرت محمد کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں۔ زاہد حامد نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا کسی احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ءمیں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے معاملے پر مذہبی جماعت نے اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے رکھا ہے اور زاہد حامد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ویڈیو پیغام
;;ختم نبوت پر یقین‘ زاہد حامد نے ویڈیو پیغام دوبارہ جاری کر دیا
Nov 27, 2017