ریاستوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات مرکزکی ترجیح ہے:بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکز نے کوآپریٹو فیڈرلزم کو فروغ دینے کیلئے حالیہ برسوں میں کئی اقدامات کئے ہیں اور ریاستوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنگھ نے بین ریاستی کونسل اسٹینڈنگ کمیٹی کی 12ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے ساتھ تعاون بڑھانا مرکز کیلئے اہم ہے اور وہ کوآپریٹوفیڈرلزم کو فروغ دینے کی سمت میں اقدامات کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ 10برسوں کے بعد بین ریاستی کونسل کی 2016میں میٹنگ ہوئی اور اس کے بعد سے اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ مستقل طور پر ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن